English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاسی اسیروں کی رہائی تک اسرائیل سے معاہدہ ناممکن ہے:محمود عباس

share with us

فلسطینی صدر محمود عباس نے  کہا ہے کہ   جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں اور سیاسی اسیروں کی رہائی تک اسرائیل سے کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہو سکتا۔
محمود عباس نے "یوم اسیران فلسطین"  کے موقع پر اپنے تحریری  بیان میں  فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ قیدی فلسطین کی آزادی کے  جیالے ہیں جن کی رہائی تک اسرائیل سے کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہو سکتا ۔ ہم  اپنے ان جیالوں اور وطن پرستوں   کے خاندانوں پر ہوئے  اسرائیلی جبر پر سر نہیں جھکائیں گے اور انہیں وہ تمام  امکانات دیں گے جس سے وہ ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔
صدر عباس نے  کورونا وائرس کے سبب  جیلوں میں قید بالخصوص  بیمار،خواتین اور بچوں کی زندگی   کی ذمے داری اسرائیلی حکومت پر ڈالتے ہوئے   عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا  کہ وہ  اسرائیل پر دباو ڈالتےہوئے  اسیروں کی رہائی کو ممکن بنائے۔
یاد رہے کہ فلسطینی پارلیمان نے سترہ اپریل سن انیس سو چوہتر کے ایک فیصلے کے تحت سترہ اپریل کو قیدیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر"  یوم اسیران فلسطین" منانے کا اہتمام کر رکھا ہے۔
فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق، اس وقت اسرائیلی قید خانوں میں پانچ سو سیاسی اسیروں سمیت پانچ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں بچوں کی تعداد دو سو تیس ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا