English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے امریکہ بحری جنگی جہازوں سے ایران کی چھیڑا خانی کا الزام مسترد کر دیا

share with us

: 17اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ایران نے متحدہ امریکہ  کے بحری جہازوں سے خلیج بصرہ میں چھیڑا خانی کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی خبر کے مطابق  وزیرِ ددفاع امیر حاتمی نے  یوم ِ فوج کی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک تقریب  میں  امریکی بیٹرے کو ایرانی پاسداران انقلاب کی سپیڈ بوٹس کی جانب سے تنگ کیے جانے کے حوالے سے  الزامات کے بارے میں اخباری  نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

واشنگٹن  کی دھمکیوں اور پابندیوں سے علاقے میں مسائل پیدا ہونے کا ذکر کرنے والے حاتمی نے کہا کہ ’’خلیج بصرہ میں عدم استحکام کا اصل عنصر دنیا کے دوسرے جانب  سے ایرانی سرحدوں تک آنے کی زخمت کرنے والے  اور بے بنیاد دعووں کے ساتھ علاقے میں اجارہ داری بنانے کے درپے امریکہ کا قابض اور غیر قانونی وجود ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ خلیج بصرہ میں موجود 6 امریکی بحری بیڑوں کو  ایرانی پاسداران انقلاب  کی 11 سپیڈ بوٹس  نے خطرات سے دو چار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا