English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سلامتی کونسل میں شام کی مذمت

share with us

 

: 17اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں برطانیہ، ایسٹونیا اور جرمنی نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے مبينہ استعمال کی مذمت کی ہے اور احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ حال ہی میں کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سن 2017 میں شمالی شام میں دمشق حکومت نے اپنے حملوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ آٹھ اپریل کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں شامی فوج پر براہ راست الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے سارین اور کلورین گیسوں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جب کہ رکن ممالک میں سے برطانیہ، ایسٹونیا اور جرمنی نے اپنی تقاریر پبلک کرنے کا اعلان کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا