English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7025ہوگئی، 135 افراد جاں بحق

share with us

اسلام آباد: 17اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )پاکستان میں  میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہوگئی ہے جبکہ 135 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہوگئی ہے۔ ان میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 5125 ہے جب کہ 1765 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3276 اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303،گلگت بلتستان میں 245،پاک مقبوضہ کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا