English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلب کی نصف آبادی دہشتگرد ہے جنہیں ختم کر دیا جائے:دہشت گرد تنظیم پی کےکے ترجمان

share with us

: 16اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )شامی ڈیموکریٹیک فورس  کا نام استعمال کرتے ہوئے پی کےکے کے نام نہاد پریس ترجمان ابراہیم ابراہیم نے اس بات کا دفاع کیا کہ  ادلب میں دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جنہیں قتل کرنا  ضروری ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے ادلب میں قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

 شامی ڈیموکریٹیک فورس  کا نام استعمال کرتے ہوئے پی کےکے کے نام نہاد پریس ترجمان ابراہیم ابراہیم نے اس بات کا دفاع کیا کہ  ادلب میں دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جنہیں قتل کرنا  ضروری ہے۔

 ترجمان نے  شامی مخالفین کے ٹی وی چینل سیریا  ٹی وی  پر بذریعہ ویڈیو شرکت کی  اور کہا کہ  عالمی ادارہ صحت نے  ادلب میں طبی امداد روانہ کی ہے جو کہ  وہاں موجود دہشتگردوں کی مدد کے زمرے میں آتی ہے کیونکہ ادلب کی اکثریت دہشتگردوں پر مشتمل ہے۔

  ابراہین نے کہا کہ ادلب میں اس وقت چالیس لاکھ کی آبادی رہتی ہے جس  کا کم از کم پچھتر فیصد یا پچاس فیصد دہشتگرد ہے جنہیں خت کرنا ضروری ہے باقی ماندہ مظلوم شہری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا