English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی

share with us

اسلام آباد / کراچی: 16اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4736 ہے جب کہ 1645 مریض صحت یاب اور 124 جاں بحق ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237،پاک مقبوضہ کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے جو ملک میں ایک دن میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ سندھ 41، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا