English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل میں کورونا وائرس میں مبتلا شہری کا ’پیسیوامیونائزیشن‘ سے علاج

share with us

مقبوضہ یروشلم: 12 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )اسرائیل میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص کے خون کا پلازما کورونا وائرس میں مبتلا مریض کو لگایا گیا جس سے مریض کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں ’پیسیو امیونائزیشن‘ کے استعمال سے مریضوں کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ پیسیو امیونائزیشن میں صحت یاب ہونے والے مریض کے خون میں سے پلازما کو نکال کر ایسے مریض میں لگایا جاتا ہے جن کا امیون سسٹم اُس بیماری کے خلاف خاطر خواہ مزاحمت نہیں کر رہا ہو۔

اسرائیلی شہر اشدود کے ’’سیمسن اسوتا اشدود یونیورسٹی ہاسپٹل‘‘ میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج 29 سالہ مریض کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا۔ مریض کو حال ہی میں صحت یاب ہونے والی خاتون کا پلازمہ لگایا گیا۔ مذکورہ اسپتال میں اس طریقہ علاج سے کافی مریضوں میں علامات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک ناول کورونا وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں لیکن اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والے مریضوں کا بلڈ پلازما (خوناب) ناول کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار افراد کے علاج میں خاصا مؤثر پایا گیا ہے۔ چین کے بعد امریکا میں بھی اسی طریقے پر ناول کورونا وائرس سے شدید متاثرین کا علاج (تجرباتی طور پر) شروع کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اس تدبیر پر کام جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا