English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں کورونا سے 88 افراد کی موت ،متاثرین کی تعداد 5 ہزار کے پار

share with us

اسلام آباد /  کراچی : 12 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 170 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 132  میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 170 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 26 مریض صحت یاب ہوگئے۔

ایک دن میں جانی نقصان

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔

کہاں کہاں کتنے مریض ؟

حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2864، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697،مقبوضہ کشمیر 35، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

معیشت بچائیں یا انسانی جانیں؟

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں توسیع اورنرمی سےمتعلق الگ الگ سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین اور نجی و سرکاری شعبے کے ماہرین صحت لاک ڈاؤن سخت کرنے اور صنعتکار، کراچی چیمبر اور اسمال ٹریڈرز لاک ڈاؤن ختم کرنے کےلیے سندھ حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جس کے باعث صوبائی حکومت کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے کہ معیشت کو بچایا جائے یا انسانی جانیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا