English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکااوراسرائیل غرب اردن اوروادی اردن کےاسرائیل سےالحاق پرتقریبا متفق

share with us

غرب اردن: 12 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )تنظیم آزادی فلسطین نے انکشاف کیا ہے کہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل غرب اردن کے بعض علاقوں اور وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فارمولے پر تقریبا متفق ہوچکے ہیں۔

'پی ایل او' کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کے کرونا کا شکار ہونے اور مشرق وسطیٰ سے توجہ ہٹنے سے فایدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل امریکی حمایت سے فلسطینی علاقوں میں توسیع پسندانہ اقدامات میں مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہ اہے۔

ادھر تنظیم آزادی فلسطین کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکا اور اسرائیل کی ٹیمیں غرب اردن کے علاقوں اور وادی اردن کو اسرائیل میں ضمن کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔

اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیم عیر عمیم کے مطابق کرونا کی وباء سے پیدا ہونے والے حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریک غرب اردن اور وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے لیے تیزی کےساتھ کام کررہے ہیں۔ دنیا کی توجہ اس وقت کرونا کی طرف ہے اور امریکا اور اسرائیل اس سے فایدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا