English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارکنان جمعیۃ کے جذبہ خدمت کو سلام،اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر غریبوں تک اشیاء خورد ونوش پہچانے کی جد وجہد قابل ستائش ہے، مولانا حلیم اللہ قاسمی

share with us

 

5/اپریل 2020 (پریس ریلیز)  کورونا وائرس کے سامنے دنیا کے ترقی یافتہ اور سپر پاور کہے جانے والے ممالک نے بھی گھٹنے ٹیک دیےہیں، اس خطرناک وبائی بیماری سے ہمارا ملک بھی محفوظ نھیں رہا، اس سے بچاو کا  اب تک صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے معاشرتی فاصلہ، معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے پورے ملک میں 25 مارچ سے اچانک لاک ڈاون کیے جانے سے زندگی تھم سی گئی ہے، جو جہاں تھا وہیں کا ہوکر رہ گیا ہے، بلا ضرورت آمد ورفت پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے جو اس بیماری سے تحفظ کے لیے ضروری بھی تھا لیکن اچانک لاک ڈاون نے غریبوں، مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کو بھکمری کی کگار پر لا کھڑا کردیا  اور اس طبقہ پر جو ملک کی آبادی کا تیس فیصد ہے کورونا سے زیادہ بھکمری کا خطرہ منڈلانے لگا.*

 

*اس نازک موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم وجانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم نے کارکنان جمعیۃ کو ہدایت دی کہ محلہ اور پڑوس میں موجود غریبوں اورمعاشی طور پر کمزور لوگوں خاص خیال رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنا یاجائے کہ آپ کا پڑوسی چاہے وہ کسی بھی دھرم کا ماننے والا ہو بھوکا نہ سونے پائے.*

 

*الحمدللہ جمعیۃ علماء مھاراشٹر کی تقریبا تمام اکائیوں اور یونٹوں نے حضرت کے اس ہدایت پر لبیک کہا اور اپنے محدود وسائل کے باوجود روز اول سے خورد ونوش کی اشیاء اور ضروریات زندگی کو  محروم طبقہ تک پہنچا نے کے لیے پیہم سرگرم عمل ہیں ،اور حتی المقدور اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ہر ضرورت مند کی بنیادی ضرورت کو پورا کرسکیں. ایں طاقت بزور بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ.*

 

*جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تمام ذمہ داران بالخصوص مولانا مستقیم احسن اعظمی، گلزار احمد اعظمی اور مفتی محمد یوسف صاحب، جملہ یونٹوں اور اکائیوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو انسانیت کی اس عظیم خدمت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں اور ہمیں قوی امید ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا خدام جمعیۃ اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے اور بلا تفریق مذہب وملت خدمت خلق کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے.*

 

 *ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائےاور دونوں جہان میں اپنے شایان شان صلہ عطا فرمائے. آمین.*

 

(مولانا) حلیم اللہ قاسمی

جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر

       

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا