:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

04 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے سعودی فرمانروا کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں فلسطینیوں کا ٹرائل بینی الاقوامی انصاف کے ضابطوں اور قوانین کے منافی ہے۔
ایمنسٹی کی طرف سے یہ مکتوب سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ سلمان کے دفتر کو ارسال کیا گیا ہے۔ اس مکتوب میں سعودی قیادت کی توجہ موجودہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کی طرف مبذول کرانے کے بعد شاہ سلمان سے کہا گیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں بالخصوص ڈاکٹر محمد الخضری اور ھانی الخضری کو رہا کرنے کاحکم دے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے استغاثہ کی طرف سے ھانی الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کے خلاف بے بنیاد الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت ان پر عاید کردہ الزامات واپس لیتے ہوئے انہیں باعزت رہا کرے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |