English   /   Kannada   /   Nawayathi

کروناوائرس :  انڈین نوائط فورم کی جانب سے عطیہ کردہ کٹس پر مختلف جماعتوں اور تنظیموں نے ادا کیا شکریہ 

share with us

بھٹکل 31/ مارچ  2020(فکروخبر نیوز)  دو روز قبل آئی این ایف کی جانب سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے درکار ضروری اشیاء پر مشتمل کٹس بھٹکل سرکاری اسپتال کو عطیہ کرنے پر شہر کی مختلف جماعتوں اور تنظیموں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اوران کے اس کام کی بھرپور سراہنا کی ہے۔ ان کی جانب سے جاری شکریہ نامے میں آئی این ایف کے بروقت اقدام پرخصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ 
فکروخبر ان تمام جماعتوں اور تنظیموں کے شکریہ نامے پیش کررہا ہے۔ 

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل 
کلماتِ تشکر 
محترم ومکرم صدر وجنرل سکریٹری انڈین نوائط فورم 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
اس وقت دنیا کے بیشتر حصہ کووڈ 19جیسے مہلک او رمتعدی وائرس کا شکار ہے اور اب ہمارا ملک بھی اس کی لپیٹ میں ہے، حکومت ہند وسرکردہ ملی وسماجی تنظیمیں مل کر شانہ بشانہ اس متعدی مرض کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس مرض سے لڑنے کے لیے جن طبی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ بیشتر مقامات پر اور خاص گورنمنٹ اسپتالوں میں بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اگر یہ مرض کے شکار افراد تعداد میں بڑھ گئے (اللہ بچائے) تو ان طبی اشیاء کی ضرورت اور بڑھ سکتی ہے۔ آپ نے ایسے نازک وقت پر بنگلورو سے ان ضروری اشیاء کو خرید کر اسپیشل گاڑی کے ذریعہ بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کے توسط سے تعلقہ اسپتال کو عطیہ کیا ہے، آپ کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان شاء اللہ آپ کا یہ قدم دوسروں کے لیے قابلِ تقلید نمونہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اخلاص بھرے عمل کا بھرپور اجر دے۔ آمین۔
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے تمام عہدیداران وانتظامیہ ممبران آپ کے اس کارِ خیر کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کی ان کوششوں کو قبول کرے۔ آمین۔ 

 

مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل
کلمات تشکر

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اس وقت پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے ہندوستان میں بھی یہ وبا دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ہماریشہر بھٹکل میں بھی کئی مریض پائے گئے ہیں ان کے بہتر علاج کے لئے تعلقہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بہتر خدمات انجام دے رہا ہے سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے بھی ڈپارٹمنٹ کو مکمل تعاون دیا جا رہا ہے-
تعلقہ ہسپتال میں کورونا متاثرین کے علاج کے لئے مطلوبہ سہولیات مہیا نہیں ہے  ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک و دیگر حفاظتی اشیاء کی سخت ضرورت محسوس کی جا رہی تھی 
الحمد للہ اندرون ھند بھٹکلی جماعتوں کے وفاق انڈین نوائط فورم نے تعلقہ ہسپتال میں لوگوں کے علاج کے لئے لاکھوں روپے کی  ضروری اشیاء  ماسک (P P E KITS)  سینیٹائزرس بڑی تعداد میں نہ صرف عطیہ دیا بلکہ بنگلور سے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے بھٹکل تک پہنچانے کا بھی انتظام کیا-

ہم مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل کی طرف سے انڈین نوائط فورم کااہلِ بھٹکل کی اس عظیم ضرورت کو بروقت پورا کرنے کے لئے  بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کے اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور قوم وملت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین

فقط والسلام
صدر وجنرل سکریٹری
جمیع عہدیداران و انتظامیہ

مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل

 

جماعت اسلامی ہند بھٹکل

مکرمی صدر و سکریٹری INF 
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته 
 انڈین نوائط فیڈریشن کا قابل تحسین اقدام
اندرون بھٹکل کی جماعت کے وفاق inf انڈین نوائط فیڈریشن کی جانب سے کروناوائرس کے  خوفناک وبا کی روک تھام کے لئے بھٹکل تعلقہ  کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بنیادی میڈیسن کی  مفت فراہمی کی گئی ہے اس کے لئے علاوہ دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی  ضروری دوائیں وغیرہ فراہم  کی گئیں ہیں اس وقت پورا ملک lock down ہوچکا ہے ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے ایسے نازک وقت میں دوائیوں کی مفت فراہمی سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملے گی ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس تعاون پر بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے  ہماری ذمہ داری بنتی ہے ڈیپارٹمنٹ کا مکمل ساتھ دیں اس سے آپسی روابط مضبوط ہوں گے غلط فہمیاں دور ہوں گی inf نے قریب المدت میں کافی خدمات انجام دی ہیں 
  اللہ سے دعا ہے اندرون جماعتوں میں کے اس اتحاد کو باقی رکھے اللہ تعالیٰ اس فورم کو ترقی عطا کرے اور ان کی خدمات کو شرف 
 قبولیت بخشے
امیر مقامی
 جماعت اسلامی ہند بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا