English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وائرس :  بھٹکل تعلقہ اسپتال کے لیے آئی این ایف نے کرونا سے تحفظ کے کٹس فراہم کیے 

share with us

بھٹکل 28/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اب سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری ادارے بھی آگے آرہے ہیں۔ شہر میں کرونا کے پھیلتے مرض کو دیکھتے ہوئے بیرونِ بھٹکل مقیم جماعتوں کا متحدہ پلیٹ فارم آئی این ایف نے پہل کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ اسپتال  و کرونا سے تحفظ کے کٹس فراہم کیے ہیں۔ فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے آئی این ایف کے جنرل سکریٹری محمد معاذ جوکاکو نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے ضرورت کی جملہ چیزیں اس کٹس میں شامل ہیں۔ سینی ڈائزر سمیت کرونا مریضوں کے علاج کے دوران استعمال کیا جانے والا مخصوص لباس بھی فراہم کیا گیاہے۔ یہ اشیاء بنگلورو سے خصوصی سواری کے ذریعہ بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچائیں گئیں جو تنظیم کے توسط سے اسپتال کے ذمہ داروں کے حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر جناب سید پرویز ایس ایم، آئی این ایف کے رکن مولانا داؤد خلیفہ ندوی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب نصیف خلیفہ بھی موجود تھے۔ 
    بیرون ملک سے آنے والے افراد کو انہوں نے پیغام دیتے ہوئے ان سے گذارش کی کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور کورائنٹائن کے مسئلہ کو ہلکے میں نہ لیں تاکہ کسی ایک کی لاپرواہی سے بڑے مسائل سے ہمیں دوچار ہونا نہ پڑے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مسلسل تنظیم اور شہر کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور اس بیماری سے بچاؤ کے لیے فکر مند ہیں۔ جیسے ہی انہیں خبر ملی کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال میں مذکورہ چیزوں کی سہولیات وافر مقدار میں مہیا نہیں ہیں تو انہوں وافر مقدار میں یہ اشیاء مہیاکرائیں ہیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس بیماری کو ہلکے میں نہ لیں اور گھروں سے بالکل باہر نہ نکلیں۔ ہمارے سامنے ان ملکوں کی مثالیں موجود ہیں جن کے پاس تمام تر سہولیات کے باوجود وہاں اس بیماری سے بڑی تعداد میں لوگ متأثر ہوئے۔ لہذا ان ممالک سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہمیں تحفظ کی تمام تر تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا