English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کرونا وائرس کے تین مزید معاملات آئے سامنے، تعداد بڑھ کر ہوگئی سات، کاروار میں کرونا سے متأثرہ افراد کے لیے الگ سے اسپتال قائم کیا جائے گا 

share with us

بھٹکل 28/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں کرونا معاملہ کے تین نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی کرونا کے مریضوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ایک مریض منگلور کے وینلاک اسپتال میں زیر علاج ہے جو دبئی سے منگلورو ایرپورٹ پہنچا تھا اور وہیں سے اسے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 
    مختلف اخباروں کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل بھٹکل سے تعلق رکھنے والے پیسٹھ سالہ شخص کی کرونا جانچ مثبت آئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی پیسٹھ سالہ شخص کے گھر والوں میں تین نئے مریض سامنے ہیں اور تینوں خواتین ہیں جن کی عمریں 55سال 28سال اور 22سال ہیں۔ ایک پیسٹھ سالہ شخص کی بیوی اور دوسری اور تیسری دونوں ان کی صاحبزادیاں ہیں۔ 
    شہر میں ایک طرف یہ تین نئے معاملہ سامنے آئے ہیں دوسری طرف اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر کرنونا وائرس سے متأثرہ افراد کے لیے الگ سے اسپتال قائم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح پریشان نہ ہوں، ضلعی انتظامیہ پورے طورپر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری تیاریاں کررہی ہیں۔ اس لیے مریضوں کو اور دیگر لوگوں کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا