English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے عراق کے مزید ایک فوجی اڈے سے انخلا کر دیا

share with us

28مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)امریکہ عراق  کے اپنے مزید ایک فوجی اڈے  سے انخلا کر رہا ہے۔

امریکی قیادت کی داعش مخالف کولیشن قوتوں نے الا قائم  فوجی اڈے کے بعد موصل کے قیارہ فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول عراقی سیکورٹی قوتوں کے سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فوجی اتحاد  کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ ٹاسک فورس ، قدرتی پُر عزم آپریشن کی ٹیموں نے عراقی سیکورٹی قوتوں کےہمراہ 26 مارچ کو مغربی عراق میں واقع قیارہ فوجی ہوائی اڈے کی حوالگی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔

اتحادی قوتوں کی عراق میں داعش مخالف جنگ میں امداد و تعاون کے جاری رہنے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ اتحادی قوتیں اس سلسلے کے اندر اپنے فوجیوں  کو وضع کردہ فوجی اڈوں  پر متعین کریں گی۔

کولیشین قوتوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ونسٹ بارکر نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ مذکورہ فوجی اڈے نے موصل شہر کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا، خاصکر یہ فوجی ہوائی اڈہ داعش کی  پناہ گاہوں  پر حملے کرنے والی عراقی فضائیہ کے لیئے  ایک کلیدی  اڈے کی حیثیت رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا