English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے لیے بھٹکل تنظیم نے جاری کی ہدایات

share with us

بھٹکل 23 مارچ 2020 ( فکرو خبرنیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  حکومت نے کرناٹک بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ بھٹکل میں لاک ڈاؤن کی خبر عام ہوتے ہی افراتفری نظر آئی اور لوگ بھاری تعداد میں گھروں سے نکلے اور دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں پر بھیڑ جمع ہوگئی۔
حالات کے پیش نظر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ حالات سے بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ کی دکانیں جیسے گروسری کی دکانیں، دودھ ، پیٹرول پمپ وغیرہ کھلے رہیں گے۔
تنظیم کی جانب جاری اس پریس ریلیز میں لوگوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
صدر تنظیم ایس ایم سید پرویز نے بھی عوام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ہدایات

آئندہ کچھ ہفتوں تک دن میں تین بار گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں ۔

ڈاکٹر کے مطابق ان دنوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن سی سے بھر پور غذائیں استعمال کریں  اورگلے کو خشک نہ ہونے دیں بلکہ پانی وافر مقدار میں پئیں۔

صبح میں دودھ کے پیاکٹ لینے سے پہلے دھوکر کھولنے کی عادت ڈالیں۔

لاک ڈاؤن کے  دنوں ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہوگی اس لیے دکانوں  پر ہجوم لگا کر افرا تفری کا ماحول نہ بنائیں۔

 دکاندار عام قیمت پر ہی اپنی اشیاء فروخت کریں ۔ اگر کوئی عام قیمت سے زیادہ بیچتا ہے تو محکمہ  کی طرف سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ان افرا د کا بھی خیال رکھیں جو یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ۔ ان دنوں ان کو کام نہ ملنے کی صورت میں وہ مشکل میں ہونگے  لہذا ایک مسلمان اور اچھا انسان ہونے کے ناطے ان کی فکر کریں اور ان تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں۔

ہمیشہ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔

صبح و شام کے مسنون اذکار کا اہتمام کرتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا