English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں سینی ٹائزر پینے کی ترغیب دینے والے 2 افراد گرفتار

share with us

ریاض22 مارچ 2020 (فکر وخبر/ذرائع)سعودی عرب میں پولیس نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو وائرل کرنیوالے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔

پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد نے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے کہ جراثیم کش محلول پینے سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا