English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض سے بیروت جانیوالی پرواز میں کرونا وائرس کے شبہ میں مسافر آپس میں لڑ پڑے

share with us

ریاض:17 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) مڈل ایسٹ ائیرلائنزکے سعودی دارالحکومت ریاض سے لبنانی دارالحکومت بیروت میں جانے والے مسافر طیارے میں کرونا وائرس کے شبُے پر مسافر آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر خوب گھونسے بازی کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس پرواز میں ہوا یہ تھا کہ ایک مسافر نے لبنان کے ٹیلی ویژن چینل کے ایک ملازم کے چہرے پر کھانس دیا تھا جس کے بعد اس کے بعد ان میں دھینگا مشتی شروع ہوگئی تھی اوروہ ایک دوسرے پر مکے اور تھپڑ مارنے لگ گئے۔

العربیہ کے مطابق صورت حال اس وقت زیادہ کشیدہ ہوگئی جب ایک مسافر نے یہ درخواست کی کہ لبنانی ٹیلی ویژن چینل (ایل بی سی آئی) کی ٹیم واقعے کی فلم نہ بنائے، اس کے جواب میں فلم بنانے والا شخص بولا:’’میں آپ کی فلم نہیں بنا رہا ہوں،اس لیے آپ بیٹھ جائیے۔‘‘

اس ٹیلی ویژن چینل نے واقعے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور آن لائن ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’معذرت، آپ فلم نہیں بناسکتے۔ہم مسافر لوگ ہیں اور ہماری اپنی ایک پرائیویسی ہے۔ایل بی سی آئی کے بیان کے مطابق جب طیارہ بیروت کے ہوائی اڈے پر اترا تو ٹیم کے بعض ارکان نے اپنے اپنے موبائل فونز پر ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی تھی۔اس سے وہ یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ انھوں نے سفر کے دوران میں کیا پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کی تھیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں پہلے مسافروں کے درمیان زبانی تکرار ہوئی تھی اور پھر انھوں نے دھینگا مشتی شروع کردی۔اس دوران ہی میں ایک شخص نے دوسرے کے چہرے پر کھانس دیا تھا جس سے معاملہ اور زیادہ سنگین ہوگیا،ان میں ایک فریق یہ سمجھا تھا کہ کھانسنے والا شخص کرونا وائرس کا شکارہوسکتا ہے اور دوسرے بھی اب اس سے متاثر ہوجائیں گے۔

ایل بی سی آئی کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والی اس کی میڈیا ٹیم سعودی عرب میں ایک اسائنمنٹ مکمل کرنے کے بعد بیروت واپس آرہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا