English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں فوجی اڈے پر حملے میں امریکیوں سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے، پینٹاگون

share with us

واشنگٹن:15 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 اتحادی اور 2 عراقی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے چیف ترجمان جاناتھن ہافمین نے گزشتہ روز عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع التاجی فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے 12 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راکٹ حملے میں 5 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نہایت نازک ہے۔

چیف ترجمان جاناتھن ہافمین کا مزید کہنا تھا کہ زخمی میں ہونے والوں میں اتحادی افواج کے 3 اہلکار اور 2 عراقی فوجی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے اتحادی افواج کے اہلکاروں میں امریکی فوجی بھی شامل ہے، تاہم کسی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے حملہ آوروں سے متعلق بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے نامعلوم مقام سے تاجی فوجی اڈے پر 25 راکٹ داغے گئے تھے جو امریکی فوجیوں کی قیام گاہ کے نہایت قریب گرے تھے، عراقی پولیس نے اس حملے کے بعد کچھ گرفتارياں کی ہیں جس کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسی فوجی اڈے پر ایک حملہ بدھ کے روز بھی کیا گیا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہ پر عائد کیا تھا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں 6 جنگجو مارے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا