English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کی صورت حال باعث تشویش ہے: اقوام متحدہ

share with us

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عسکری صورت حال مسلسل خوف ناک ہوتی جا رہی ہے۔

گریفتھس کے مطابق، یمن کے شمال میں بعض علاقوں میں حالات باعثِ تشویش ہیں  جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مارٹن گریفتھس نے عالمی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ یمن اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ وہ یا تو جارحیت میں کمی اور سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز کی جانب جائے گا اور یا پھر مجھے اندیشہ ہے کہ زیادہ بڑے پیمانے پر تشدد اور مسائل کا سامنا ہو گا اور یہ صورت حال مذاکرات کی میز کی جانب جانے والی راہ کو زیادہ دشوار بنا دے گی۔

خصوصی ایلچی کا کہنا  ہے کہ  عسکری جارحیت یمن کو تشدد کے ایک نئے گڑھے میں کھینچ کر لے جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں انسانی اور سیاسی صورت حال پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

 یاد رہے کہ سال 2014 میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے یمن کو جنگ کا سامنا ہے۔

باغیوں نے دارالحکومت صنعاء اور دیگر متعدد علاقوں پر قبضہ کر  رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا