English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ہتھیاروں کی سب سے زیادہ فروخت مشرق وسطیٰ میں

share with us

اسٹاک ہوم:10 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع) دنیا بھر میں ہتھیاروں کی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ہوگیا، امریکا ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا، اور بھارت ہتھیار خریدنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر جاری کی جانے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہتھیاروں کی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 سے 2019 تک ہتھیاروں کی برآمدات 5.5 فیصد بڑھیں، امریکا ہتھیاروں کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعے کا شکار ممالک میں ہتھیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا، امریکا کے ہتھیاروں کی برآمدات کا آدھا حصہ مشرق وسطیٰ گیا۔

اسی طرح چین دنیا میں ہتھیاروں کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ہے۔

پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق روس کی ہتھیاروں کی برآمدات میں کمی ہوئی، جبکہ فرانس کی ہتھیاروں کی برآمدات گزشتہ پانچ سال میں 72 فیصد بڑھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت ہتھیار درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2014 اور سنہ 2015 سے 2019 کے درمیان بھارت اور پاکستان کی جانب سے ہتھیاروں کی درآمد بالترتیب 32 اور 39 فیصد تک کم ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا