English   /   Kannada   /   Nawayathi

اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ مذاکراتی میز پر آئیں گے: زلمے خلیل زاد

share with us

:10 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

خبرکے مطابق، زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں رہنما مذکرات کے لیے تیار ہیں، اور سیاسی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ دونوں رہنماؤں کی ترجیح امن اور مصالحت ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ سیاسی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم نے گزشتہ ہفتے مل کر قابل قبول حکومت بنانے کے لیے کوششیں کیں لہذا  ہم یہ معاونت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں صدارت کے معاملے پر امریکی ثالثی ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد نو منتخب صدر اشرف غنی اور  مخالف  رہنما عبداللہ عبداللہ نے ایک ہی وقت پر مختلف مقامات پر حلف برداری کی تقریبات منعقد کیں اور افغانستان کے نئے صدر ہونے کا حلف اٹھایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا