English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے زیرِ حراست حماس لیڈروں پر عدالتی کاروائی شروع کر دی

share with us

سعودی عرب میں زیر حراست  حماس کے فلسطینی اور اردنی اراکین کے خلاف عدالتی کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

 حماس تنظیم نے  مطالبہ کیا ہے کہ  زیر حراست حماس اراکین کو فوری  طور پر رہا کیا جائے۔

سعودی تعزیراتی  عدالت میں پیشی کا سامنا کرنے والے 81 سالہ محمد الخضیری  کے بھائی عبدالمجید  الخضیری نے کہا ہے کہ ان کے بڑے بھائی حماس کے لیڈروں میں شامل ہیں اور اپریل 2018 سے اب تک زیرِ حراست ہیں۔

عبدالمجید الخضیری نے کہا ہے کہ عدالت کی کل کی پیشی میں ان کے بھائی اور بھانجے ہانی الخضیری   پر "دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور تنظیم کو مالی امداد فراہم کرنے" کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی دوسری پیشی ماہِ رمضان کے 12 ویں دن  ہو گی۔

واضح رہے کہ حماس  نے 9 ستمبر 2020 کو ،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے ذمہ دار  اور 20 سال سے اس عہدے پر فائز، حماس لیڈر محمد الخضیری  اور ان کے بیٹے کو حراست میں لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا