English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: اسد انتظامیہ نے 10 منٹ بعد ہی فائر بندی کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں

share with us

:09 مارچ2020 (فکروخبر/ذرائع)شام کے علاقے ادلب میں فائر بندی سمجھوتے کے اطلاق سے 10 منٹ بعد ہی سے سمجھوتے کی خلاف ورزی  شروع ہو گئی۔

ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والا فائر بندی سمجھوتہ 6 مارچ رات 00:01 پر نافذ العمل ہوا اور صرف 10 منٹ بعد ہی اسد انتظامیہ کی طرف سے اس کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئیں اور پہلے دن کے اختتام پر 15 دفعہ فائر بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی گئی۔

انتظامی فوج نے ان حملوں میں 50 سے زیادہ گولہ بارود استعمال کیا اور زیادہ تر ادلب کے جنوبی علاقوں پر گولہ باری کی۔

علاوہ ازیں کل انتظامی فورسز نے 2 ٹینکوں ، 2 بکتر بند گاڑیوں اور کثیر تعداد میں  ملیشیا  فورس کے ساتھ ادلب میں بفر زون کی حیثیت کے حامل علاقے کفر عنبیل  کے مغربی نقطوں کی طرف حرکت کی اور وہاں مورچے بنائے۔

ترک مسلح افواج  کی طرف سے کل شروع کی گئی ترسیلی کاروائیوں   پر بھی تحریکی فائرنگ کی گئی۔

ترک مسلح افواج کے کانوائے پر اروم الصغریٰ کے علاقے میں بھی مشین گن سے فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان 5 مارچ کو منعقدہ اجلاس کے بعد ادلب میں فائر بندی  کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا