English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاری اسکول کی دیوار پر پاکستان زندہ باد لکھے جانے سے گاؤں والوں نے ظاہر کی ناراضگی :  پولیس تھانہ میں شکایت درج 

share with us

ہبلی 24/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  حالیہ دنو ں میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ سرخیوں میں ہے۔ کچھ روز قبل شہر کے کے ایل ای کالج کے کشمیری طلباء نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے جانے کی بات ابھی عوام بھولے بھی نہیں تھے کہ اس طرح کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ تازہ واقعہ کے مطابق ایک سرکاری اسکول کی دیوار پر کنڑا زبان میں پاکستان زندہ باد لکھے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ اسکول ضلع کے بدرا شنگی علاقہ میں واقع ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد سرکاری اسکول کی کمیٹی نے دیہی پولیس تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی ہے۔ 
    خبروں کے مطابق شکایت درج کیے جانے کے بعد پولیس نے اسکول پہنچ کر معاملہ تفصیلات حاصل نہ کیے جانے کی وجہ سے گاؤں والوں نے اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ 

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا