English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ میں امسال حافظ ہونے والے طلبا کے اعزاز میں منعقد ہوئی خوبصورت تقریب

share with us

الہلال این ار ائی فورم کی طرف  سے حفاظ کو انعامات سے نوازا گیا

بھٹکل۔ 24؍ فروری 2020(فکوخبرنیوز) 22 فروری بروز سنیچر دوپہر دو بجے مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ مخدوم کالونی میں امسال حافظ ہونے والے سات طلبا کے ساتھ گزشتہ سال حافظ ہونے والے طالب علم کو ملا کر جملہ آٹھ حفاظ کے اعزاز میں ایک مختصرا تہنیتی  نشست منعقد کی گئی جسمیں صدر مدرس مع اساتذہ و مدرسے کی منتظمین اور محلے کے مقامی نوجوان خاص کر الہلال ایسوسی ایشن کے صدر سکریٹری و تمام عہدیداران و انتظامیہ کے ساتھ الہلال این آر ائی فورم کے نائب سکریٹری جناب ایوب دامدا صاحب و فورم کے دیگر متحرک و فعال ممبران جناب مولوی یاسین صاحب صدیقہ ندوی و جناب عرفات صاحب تونسے و جناب انصار صاحب پیرزادے موجود تھے ۔۔۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام و مدحت رسول کے ساتھ ہوا۔۔ تقریب میں مدرسے کے  چھوٹے چھوٹے طلبا نے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔۔۔ بعد از الہلال این آر ائی فورم کی طرف سے حفاظ کے حق میں چالیس ہزار روپئے بطور انعام فورم کے تعارف کے ساتھ آئے ہوئے مہمانون کے ہاتھوں ہر حافظ کو پانچ پانچ ہزار روپئے تقسیم کئے گئے۔۔۔اور مختصرا فورم کا تعارف کرایاگیا  
    فورم کی طرف سے حافظ ہونے تمام طلبا حافظ محمد اسماعیل ابن محمد عارف سعدا، حافظ عبدالبدیع ابن محمد فرقان اکرمی، حافظ محمد نوح ابن محمد الطاف رکن الدین، حافظ محمد دامث ابن فضل الرحمان رکن الدین، حافظ محمد آفتاب ابن حسن شبر شیخ، حافظ محمد نبیھان ابن نظام الدین طاہرہ، حافظ سید عادل ابن سید آصف، حافظ نبید احمد ابن نوید احمد خلیفہ کو حفظ قران کی سعادت نصیب ہونے پر اور اساتذہ کو انکی محنت پر مبارکباد پیش کیا گیا
آخیر میں مدرسے کے صدر مدرس جناب مولانا شجاع الدین ندوی نے دینی تعلیم کی اہمیت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کا اور خاص کر فورم کے طرف سے دیئے گئے گراں قدر انعام کا شکریہ ادا کیا اور مولانا یاسین صاحب کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

   یاد رہے کہ الہلال این آر ائی فورم بیرون ہند میں مقیم حلقہ الہلال مخدوم کالونی کے ممبران پر مشتمل ایک خود مختار ادارہ ہے، اور اس کو مکمل نظم و ضبط کے ساتھ وجود میں آئے تقریبا آٹھ ماہ کا عرصہ گذر چکاہے۔۔ مگر 2005 سے یہی فورم الہلال گلف کمیٹی کے نام سے نامزد تھا ۔۔۔  اور اس ادارہ کا اصل مقصد محلے کی فلاح و بہبودی کے ساتھ خصوصا نوجوان نسل میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنا اور ساتھ ساتھ سماجی و رفاہی کاموں کو فروغ دینا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا