English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں حملے رکے بغیر قیام امن کا ذکر نا ممکن ہے، وزیر اعظم سراج

share with us

: 19/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی کی لیبیا قومی مطابقت حکومت کے وزیر اعظم فیض الا سراج کا کہنا ہے کہ حملوں کا سد ِ باب کیے بغیر امن کے معاملے پر بات کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

قومی مطابقت حکومت کے پریس آفیس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق سراج نے دارالحکومت طرابلس میں اپنے اموری دفتر میں الجزائر کےو زیرِ خارجہ صابری بوقادوم سے ملاقات کی۔

حملوں  کے سدِ باب کی ضرورت پر زور دینے والے سراج نے بتایا کہ "ملک کے اندر  اپنے گھر بار  کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے شہریوں کی واپسی تک دارالحکومت پر حملے نہ کیے جانے کو ضمانت میں  لیے بغیر  محض امن کا ذکر کرتے ہوئے کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کے دوران اپنے  ملک کی قومی مطابقت حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا  اور  کہا کہ لیبیا  کے بحران کا عسکری حل ایک متبادل نہیں ہے الجزائر موجودہ جھڑپوں کا سدِ باب کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا