English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں نمونیا وبا کے مزید ڈیڑھ درجن افراد کی تشخیص

share with us

بیجنگ  19/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) چینی محکمہٴ صحت نے وسطی صوبے وُوہان میں مزید سترہ افراد میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس وبا کے پھیلنے سے اس وقت ووہان کے ہسپتالوں میں ساٹھ سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے دو چینی مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ ہسپتال سے انیس افراد کو شفایاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا سمیت نصف درجن ایشیائی ممالک میں چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی کلینیکل اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ اسی وائرس کی نشاندہی تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں ایک مریض میں بھی کی جا چکی ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا