English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ایس ایس ایل سی نتائج 95.63 فیصد ، 18 اسکول کے نتائج سو فیصد ، سرکاری اسکولوں کی شاندار کارکردگی ، جانیے ٹاپرس کی تفصیلات

share with us

بھٹکل09؍ مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی کے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ نے آج سکون کی سانس کی۔ 25 مارچ سے 6 اپریل تک منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحان میں بھٹکل تعلقہ فیصد 95.63 فیصد رہا جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 5.56 فیصد زائد رہا۔

امسال سرکاری اسکولوں کی کاکردگی شاندار رہی۔ سرکاری اسکولوں میں کل 11 اسکولوں کے نتائج سو فیصد رہے جبکہ غیر امدادی اسکولوں میں سات اسکولوں کے سو فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔

تعلقہ میں پہلے رینک پر ایک طالب علم ہرشن ناگیا گونڈا(کرناٹکا پبلک اسکول تیرنا مکی ) اور ایک طالبہ بھوانی پربھاکر نائک (کرناٹکا پبلک اسکول بیلور)  رہیں۔ انہوں نے 625 میں 618 نمبرات حاصل کیے اور ان کا نتیجہ فیصد 98.88 رہا۔

دوسرے رینک پر انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبہ میمونہ عجائب رہی جنہوں نے 625 میں 617 نمبرات حاصل کیے۔ ان کا نتیجہ فیصد 98.72 رہا۔

تیسرے رینک پر اسی اسکول کی طالبہ فاطمہ ریہا رہیں جنہوں نے 625 میں سے 614 نمبرات حاصل کیے ، ان کا نتیجہ فیصد 98.24 رہا۔

تعلقہ کے دس ٹاپرس میں اکیس طلبہ وطالبات ہیں جن میں انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول کی پانچ طالبات بھی شامل ہیں۔

کنڑا میڈیم میں اول مقام بھوانی پربھاکر نائک (کرناٹکا پبلک اسکول بیلور) حاصل کیا جن کا نتیجہ فیصد 98.88 رہا۔

انگلش میڈیم میں اول مقام میمونہ عجائب (انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی) نے حاصل کیا جن کا نتیجہ فیصد 98.72 رہا۔

اردو میڈیم میں اول مقام صفا عبدالکریم شیخ (سرکاری ہائی اسکول نوائط کالونی) نے حاصل کیا جن کا نتیجہ فیصد 93.28 رہا۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا