English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے بھی ٹریڈ یونیون کے بھارت بند کی حمایت کی

share with us

:08جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)بائیں محاذ کی مزدور تنظیموں نے ملک گیر بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

راہل گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یو) کو کمزور کیا ہے۔ واضح رہے مغربی بنگال میں کئی ٹرینیں روکی گئی ہیں اور وہاں سب سے زیادہ بند کا اثر نظر آ رہا ہے

اپنی حمایت کا اظہار راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا جس میں انہوں نے کہا ’’مودی اور شاہ کی حکومت عوام مخالف، مزدور مخالف پالیسیوں نے خوفناک حد تک بے روزگاری پیدا کر دی ہے اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو کمزور کیا ہے تاکہ مودی کے سرمایہ دار دوستوں کو بیچنے کو صحیح ٹہرایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آج 25 کروڑ مزدوروں نے اس کی مخالفت میں ’بھارت بند‘ بلایا ہے۔ میں انہیں سلام کرتا ہوں۔‘‘

دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے۔ مغربی بنگال کے کئی حصوں میں سڑکوں اور ریلوے کا سفر متاثر ہوا جبکہ پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔ دہلی یونیورسٹی کے کئی کالجوں میں طلباء نے حمایت میں اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا، جس میں دہلی کا معروف اسٹیفن کالج بھی شامل ہے۔ واضح رہے مودی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف دس مزدور تنظیموں نے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا