English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں طلبا کو تحفظ فراہم نہیں کر سکا ِ جےاین یو ہاسٹل کے وارڈن کا استعفی

share with us

نئی دہلی :06جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)جے این یو میں نقاب پوش افراد کی غنڈہ گردی کے بعد سابرمتی ہاسٹل کے سینیئروارڈن آرمینا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کیمپس میں گزشتہ رات نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا و طالبات پر حملہ کیا تھا۔

'ہم نے کوشش کی لیکن ہوسٹل کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکے'

ان تمام معاملات کے پیش نظر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابرمتی ہاسٹل کے سینیئر وارڈن آر مینا نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہےکہ 'ہم نے کوشش کی لیکن ہوسٹل کو سکیورٹی فراہم نہیں کرسکے۔'

اس لیے میں وارڈن کے عہدے سے استعفیٰ دیے رہا ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا