English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادھو ٹھاکرے کابینہ میں توسیع ، پارٹی کو دھوکہ دینے والے اجیت پوار بنے نائب وزیر اعلی ،ادتیہ ٹھاکرے کو بھی ملی کابینہ میں جگہ

share with us

:30دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ریاستی کابینہ میں توسیع کے دوران گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36 وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی۔

ریاست مہاراشٹر کی تین سیاسی پارٹیوں میں کانگریس،این سی پی اور شیوسیناپر مشتمل مخلوط حکومت مہاوکاس اگھاڑی کے قیام کے ایک ماہ بعد ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں آئی۔

ریاستی کابینہ میں توسیع کے دوران گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36 وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی۔


اطلاع کے مطابق اس موقع پرجن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ہے ،ان کا تعلق شیوسینا، کانگریس اور این سی پی سے ہے۔


رویندر رائیکر، شیوسینا کے رکن اسمبلی ہیں یہ ممبئی کے مضافات جوگیشوری علاقے سے سینا رکن اسمبلی ہیں۔ سابق بی جے پی حکومت میں ریاستی درجے کے وزیررہے تھے۔
وہیں جبکہ اودئے سامنت حکومتی ادارے مہاڈا کے چیئرمن ہیں اور خطہ کوکن سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

اس سے قبل کانگریس حکومت میں وہ ریاستی وزیر تھے۔گلاب راو پاٹل کا تعلق جلگاوں سے ہے، یہ بھی پچھلی حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

دادابھوسے، مالیگاوں کے آوٹر سے تیسری مرتبہ شیوسینا کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انیل پرب شیوسینا کے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں پیشے سے وکیل ہیں اور عدالتوں میں شیوسینا کے سیاسی معاملات کی یہی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔

شیوسینا کے سنئیردیواکر راوتے ممبئی کے سابق میئر رہ چکے ہیں۔1995 تا 1999 کے درمیان وہ کابینی درجے کے وزیر تھے فی الوقت وہ قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔

کانگریس سے اشوک چوہان نے حلف لیا، وہ سابق وزیر اعلی ہیں مراٹھواڑہ کے ناندیڑ شہر کے بھوکر حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئےہیں، اقلیت دوست و رہنما ہے۔

پرتھو راج چوہان، سابق مرکزی وزیر و مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی بھی ہیں، ستارہ ضلع کے کراڑ حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔

کے سی پاڑوی ریاست مہاراشٹر کے قبائیلی گنجان آبادی والے علاقے نندور بار کے اکل کوا حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کا شمار قبائلی قدآور رہنما کے طور پر ہوتا ہے۔

وجے بیٹیوار ریاست کے ودربھ ضلع سے ان کا تعلق ہے پچھلی حکومت میں اپوزیشن رہنما کے عہدے پر فائز تھے۔ گزشتہ پانچ مرتبہ سے وہ ودربھ کے ساونیر ودھان سبھا سے منتخب ہو کر آرہے ہیں۔

امیت دیشمکھ آنجہانی کانگریس رہنما ولاس راو دیشمکھ کے فرزند ہیں۔کانگریس قیادت والی پچھلی حکومت میں وزیر کے فرائض انجام دےچکے ہیں۔ لاتور شہر سے ان کا تعلق ہے۔

یشومتی ٹھاکر ودربھ کے تیواسا حلقہ انتخاب سے تیسری مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر ایم ایل اے بنی ہیں۔

وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میدان سیاست میں قدم رکھنے والی کانگریسی خاتون رکن اسمبلی کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ریاست کے مسلمانوں کو در پیش مسائل پر اسمبلی میں برابر سے آواز اٹھاتی ہیں۔کانگریس پارٹی نے انہیں نارتھ ایسٹ اورکرناٹک انتخابات کے دوران مشاہد بھی بنایا تھا۔

ستیج پاٹل کانگریس حکومت نے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔قانون ساز کونسل کے رکن ہیں ریاست کے کولہاپور شہر سے ان کا تعلق ہے۔

وشوجیت کدم آنجہانی کانگریس رہنما پتنگ راو کدم کے فرزند ارجمند ہیں سانگلی ضلع کے پلوس کڑے گاؤں سے رکن اسمبلی ہیں۔

امین پٹیل نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بحیثیت میونسپل کونسلر کیا بعدمیں کانگریس رکن اسمبلی بنے تیسری مرتبہ شہر کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے ممبادیوی سے کانگریس رکن اسمبلی ہیں۔ وہ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے ڈائرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ورشا گائیکواڑ ممبئی کے دھاراوی علاقے سے رکن اسمبلی ہیں، مہاراشٹر کی کانگریس حکومت کابینی وزیر بھی رہ چکی ہے۔

پرینیتی شندے شستہ اردو لہجے میں گفتگو کرنے والی رکن اسمبلی کا تعلق شولاپور شہر سے ہے وہ دوسری مرتبہ ایم ایل اے بنی ہیں۔ سابق وزیراعلی و سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کی دختر ہیں

اجیت داداپوار مہاراشٹر کے مشہور اسمبلی حلقہ انتخاب بارہ متی سے تعلق رکھنے والے اجیت دادا پوار دو مرتبہ ریاست کے نائب وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

کانگریس این سی پی حکومت میں وہ نائب وزیر اعلی تھے اور حال ہی میں مہاراشٹر میں اقتدار میں تبدیلی سے قبل بی جے پی رہنما دیوندرفڑنویس کے ہمراہ نائب وزیر اعلی کا حلف لیاتھا لیکن 80 گھنٹوں کے بعد ہی انہوں نے استعفیٰ دے کر این سی پی میں شمولیت اختیار کر لیت تھی

نواب ملک ایسا مسلم چہرہ ہے جس نے مہاراشٹر میں اقتدار میں تبدیلی سے قبل قومی سطح پر تشہیر پائی تھی کانگریس پارٹی کے ترجمان بھی ہیں ممبئی کے مضافات انوشکتی نگر سے رکن اسمبلی ہیں اس سے قبل مہاراشٹر کی حکومت میں کابینی درجے کے وزیر تھے۔

راجیش ٹوپے ان کا تعلق مراٹھوڑہ سےہے گھنسوانگی حلقہ انتخاب سے ایم ایل اے ہیں۔ اس سے قبل مہاراشٹرکی کانگریس حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

دلیپ ولسے پاٹل ویںبار امبے گاوں ودھان سبھا سے جیت کر آئے ہیں۔ اس سے قبل مہاراشٹر وزیر کے علاوہ ودھان سبھا کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

دھننجئے منڈے بیڑ کے ورلی ودھان سبھا سے جیت کر آئے ہیں۔ سابق ایم ایل سی اس حلقہ سے وزیر پنکجا منڈے کو شکت دے کر آئے ہیں۔

منڈے قانون ساز کونسل میں اپوزیشن رہنما کے عہدے پر بھی فائز تھے اور انہوں نے ماضی کی سینا بی جے پی حکومت کی جانب سے کیے گئے مبینہ گھپلوں کو بھی منظر عام پر لایا تھا۔

حسن مشرف ریاست کولہاپور شہر کے کاگل نامی حلقہ انتخاب سے راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں انہیں تیسری مرتبہ ایم ایل اے بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

کانگریس حکومت میں وہ کابینی درجہ کے وزیر بھی تھے۔ ان کے بھائی ایس ایم مشرف سابق آئی پی ایس آفیسر ہیں اور انہوں نے بھگوا دہشت گردی کے تعلق سے ایک کتاب لکھی ہے جس کی اشاعت کے بعد ریاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

روہیت پوار نوجوان رکن اسمبلی کرجت کے جام کھیڑے سے پہلی مرتبہ ایم ایل اے بنے ہیں این سی پی سربراہ شرد پوار کے بڑے بھائی اپا صاحب پوار کے فرزند ہے۔

ایل دیشمکھ ناگپور سے قریب کاٹول حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ شردپوار کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ پچھلی کانگریس حکومت میں کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

سنگرام جگتاپ احمد نگر شہر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی رہنما شیواجی راو کرڈیلے کے داماد ہیں ۔ اور شرد پوار سے ان کے گہرے مراسم بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا