English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا میں شدید گرمی اور جنگلاتی آگ کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ

share with us

:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کی وفاقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے شدید گرمی اور مختلف مقامات پر لگی جنگلاتی آگ کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اس ریاست کی خاتون سربراہ حکومت نے اعلان کیا کہ اس ہنگامی حالت کا اعلان ’قدرتی آفت جیسے موسمی حالات‘ کے باعث کیا گیا ہے، جو سات دن تک نافذ رہے گی۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے کئی حصوں میں آج جمعرات کو درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ پرسوں ہفتے کے روز اس ریاست کے بہت بڑے شہر سڈنی میں ٹمپریچر چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا