English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے مصر کو گیس برآمد کرنے کی منظوری دے دی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :18دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکومت نے گذشتہ روز مصر کو قدرتی گیس برآمد کرنے کی باضابطہ طورپر منظوری دے دی۔

عبرانی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے اگلے مہینے تک مصر کو گیس کی برآمد شروع ہونے کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کو گیس برآمد کرنے کے لیے ضروری پیشہ ورانہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد منظوری دے دی گئی  جس میں اینٹی ٹرسٹ کمیشن سے اجازت حاصل کرنا ، اور اکنامکس فوکس کمیٹی کی سفارش شامل ہے۔

گیس کو بحیرہ روم میں واقع "تمر" اور "لوتھیان" فیلڈ سے مصر برآمد کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر توانائی یوول اسٹینز نے معاہدے پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی تاریخ میں پہلی بار توانائی کے حصول کا ذریعہ اور علاقائی توانائی مارکیٹ میں ایک اہم شراکت دار بن جائے گا۔

پچھلے دو سالوں میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت  تل ابیب 15 سالوں میں 85 ارب مکعب میٹر گیس مصر کو برآمد کرے گا۔ عبرانی اخبار کے مطابق معاہدے کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا