English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلگاوی :  بائک پارک کی ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔ بائک پر سوار تینوں افراد ہلاک 

share with us

بیلگاوی 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  خانہ پور تعلقہ کے نندی ہلی گاؤں میں بائک کے لاری سے ٹکرانے کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت سنجو راجائی (29) پرکاش چڈاوی (27) اور گجانوارا (39) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ تینوں افراد اپنا کام ختم کرکے گھر لوٹ رہے تھے کہ رات کے اوقات میں سڑ ک کنارے کھڑی کی گئی لاری سے ان کی بائک ٹکراگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پارک کی گئی لاری کا انڈیکیٹر آف تھا جس کی وجہ سے بائک چلارہے شخص کو لاری کی موجودگی کا علم نہ ہوسکا۔ بیلگاوی نارتھ ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا