English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں پیاز کی قیمت 170روپئے تک پہنچی 

share with us

بھٹکل 05/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) شہر بھٹکل میں آج پیاز کی قیمت 170تک پہنچی ہے۔ گذشتہ کئی روز سے لگاتار قیمتوں میں اضافہ ہی درج کیا گیا۔ کل پیاز کی قیمت 150تھی اور ا س سے قبل 125، اس سے قبل 117اور اس سے قبل 103تھی۔ سو کا آنکڑہ پار ہوئے کئی روز گذر گئے لیکن قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔کئی ترکاری فروشوں سے اس مسئلہ پر گفتگو کے دوران انہو ں نے بتایا کہ سبزی کا کاروبار شروع کرکے انہیں پچیس سال سے زائد ہوگئے اور بھٹکل میں کچھ دکانیں ایسی بھی ہیں جو سالہا سال سے سبزی فروخت کرتے آئے ہیں لیکن اپنی زندگی میں پیاز کی قیمتیں اتنی نہیں بڑھیں۔ چھوٹا پیاز جو دوسرے دنوں میں کوئی مفت میں لے جانے کے لیے تیار نہیں ہوتا اس کی قیمت بڑے پیاز کے مقابلہ میں کم ہے او راسے ڈھونڈتے ہوئے کئی افراد شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے پہنچ جاتے ہے لیکن اس کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے اور یہ بھی 120روپئے فروخت کی جارہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ جلد ہی پیاز کی قیمت 200سے تجاوز کرجائے گی۔ اب دیکھنا ہے کہ اس کی قیمتیں کب کم ہوتی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا