English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ا ی میں‌ روزگار اور قیام کے آسان مراحل

share with us

ابو ظبی:02 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں ملازمت اور کاروبار کے خواہشمند افراد کے لیے رہنما اصولوں کے تحت امیگریشن کے مراحل مزید آسان کردیے گئے۔

آپ کی موجودہ حیثیت کیا ہے؟
آپ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے منتخب کر لیے گئے ہوں یا ابھی وزٹ اور سیاحتی ویزے پر یو اے ای میں موجود ہوں، متعلقہ وزارت سے رابطہ کرنے کی صورت میں آسانی سے تمام مراحل طے کرسکیں گے جس کے بعد آپ تمام سہولیات اور مراعات سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔

اماراتی ویب سائٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ افرادی قوت کے تحت ورک پرمٹ حاصل کر کے آسانی سے کسی کمپنی میں ملازمت اور یو اے ای میں قیام کیا جاسکتا ہے۔

پہلی بار ملازمت کے لیے درخواست دینے والے اور یو اے ای میں برسرِ روزگار افراد بھی کمپنی کی تبدیلی کے لیے ان آسان مراحل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اماراتی ویب سائٹ کے مطابق آسان مراحل کے ساتھ ورک پرمٹ یا ویزے کا حصول یو اے ای میں داخلہ یقینی بناتا ہے جس کے بعد وہاں قیام کی اجازت بھی آسانی سے مل سکتی ہے، یہی نہیں بلکہ ورک ویزے کے حامل پاکستانی کے لیے ضروری میڈیکل ٹیسٹ، لیبر کارڈ اور اماراتی آئی ڈی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بھی آسان ہو گی۔ اس کے تمام اخراجات بھی کمپنی برداشت کرے گی۔

کیا طریقہ اپنانا ہو گا؟

آپ کو وہائٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ تصویر کی ضرورت ہوگی۔

پاسپورٹ بنیادی شرط ہے جسے یقیناً آپ پورا کر چکے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے تعلیمی اسناد طلب کی جائیں گی جن کی تصدیق اپنے ملک کی وزارتِ خارجہ کے متعلقہ محکمہ سے کروانی ہو گی۔
آپ کی عمر 18 سال سے زائد ہو۔

آسان طریقے سے ویزے کے حصول اور یو اے ای میں ملازمت اور قیام کے حوالے سے دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ ہی آپ اپنے اہلِ خانہ کو بھی وہاں بلانے کے اہل ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا