English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں سینئر افسران سمیت 168 افراد گرفتار

share with us

انقرہ:28نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کی نئی لہر اٹھی ہے، سینئر افسران سمیت 168 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے رابطے کے شبہے میں سینئر فوجی افسران سمیت مزید 168 افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک حکام نے جلا وطن مذہبی رہنما کی جماعت کے ساتھ رابطے کے شبہے میں حاضر سروس افسران کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، تین سال قبل ترکی میں صدر طیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد سے گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ گرفتاریوں میں چند افراد ایسے بھی ہیں جو ‘بائی لاک’ ٹیکسٹ میسجنگ ایپلی کیشن استعمال کر رہے تھے، یہ اپیلی کیشن فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک افراد ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک حکام نے فتح اللہ گولن پر صدر رجب طیب اردوان کے خلاف 15 جولائی 2016 کو بغاوت کی کوشش کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ تین سال سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک ہزاروں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 77 ہزار افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی جلد شروع کی جائے گی، جن پر تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا الزام ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا