English   /   Kannada   /   Nawayathi

کونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے یوم آئین منایا

share with us

بھٹکل /جدہ(پریس ریلیز )ہر سال 26 نومبر کے دن ہندوستان میں  یوم آئین منایا جاتا ہے۔ کونسلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے  اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 26 نومبر2019 کو  یوم آئین کا پروگرام منعقد کیا۔  ڈاکڑ محمد علیم کونسل( سی ڈبلیو و سی پی ائی او  )مہمانوں  کا سامعین کا استقبال کرتے ہوئے  یوم آئین  کی اہمیت پر روشنی ڈالی، مہمانوں میں  ہندوستان  سے پدمشری ایوارڈ حاصل کرنے والی  نوف مریی  بھی موجود تھی اور انہوں نے ہندوستانی آئین کے قدر و قیمت پر روشنی ڈالتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اسکے بعد کونسل جنرل  محمد نور رحمٰن  شیخ  نے سامعین کو یوم آئین کی مبارک باد دی اور آئین کی اہمیت اوراس کے احترام کرنے اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔  کہا کہ آئین میں ہر ایک  کو آزادی ہے اور اس آئین  130 کڑوڑ ہندوستانی عمل کررہے ہیں ، اس آئین کے سب سے بڑے معمار ڈاکٹر بی ار امیبڈکر  اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حاضرین میں کئی اسکولوں کے طلباء بھی موجود تھے ، انہوں نے اپنی تقریری مقابلہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔ اس دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لئے ،  اسکولوں کے طلباکے درمیان  آن لائن کوئز، مضمون نگاری، اور ڈرائینگ کے مقابلے رکھے گئے ، اول دوم اور سوم آنے والوں کو  اسناد وانعامات سے نوازاگیا۔ڈاکڑ بی آر امبیڈکر   پربنی دو چھوٹی ڈاکومیٹری بھی بتائی گئی۔ جلسہ میں انڈین کمیونٹی جدہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا