English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملہ کے بعد یوٹی قادر کی جان کو بھی ہے خطرہ :  ریاست وزارتِ داخلہ نے کی سیکوریٹی مہیا 

share with us

منگلور25/ نومبر 2019(فکروخبرنیوز)  میسور میں سابق وزیر تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملہ کے بعد کہا جارہا ہے کہ کئی دیگر لیڈران بھی اب نشانہ میں ہیں جن میں منگلور کے مشہور لیڈر یوٹی قادر بھی شامل ہیں۔انہی باتوں کے پیشِ نظر ریاستی وزارتِ داخلہ نے انہیں سے اب سیکوریٹی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹی قادر ان دنوں میسور میں ضمنی انتخابات کی تشہیر میں میسورکے دورے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب کی گئی اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے یوٹی قادر نے منگلورو لوٹنے کے دوران گن مین دئیے جانے کی بات کا اثبات میں جواب دیا ہے۔ 
    واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریسی لیڈر تنویر سیٹھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے الزام میں زیر حراست نوجوان سے تحقیقات کے دوران کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید پانچ افراد کو حراست میں لے کر کئی اہم پہلوؤں پر غور کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی اخبارات نے تنویر سیٹھ پر حملہ کرنے والے فرحان پاشا کے سلسلہ میں یہ خبریں شائع ہوئیں تھیں کہ میسور کے ایچ جی گری دھر پر بھی حملہ کرنے کا اس کا منصوبہ تھا۔ اس طرح پولیس ملزمین  سے کئی اہم معاملات پر تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا