English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں 26 ہوگئیں

share with us

گوما:25نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کانگو میں ایک مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر گوما سے پرواز کرنے والا مسافر بردار طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جب کہ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

گوما کے میئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 17 افراد موجود تھے، تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ گنجان آباد علاقے میں گرنے کے باعث 6 علاقہ مکین بھی ہلاک ہوئے۔ اب بھی مکینوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ جس جگہ طیارہ گرا ہے وہ کافی گنجان آباد ہے اور یہاں مکانوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، حادثے کی تباہ کاری دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ گھروں کے ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 20 سے زیادہ ہوگیں، 6 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کانگو میں فضائی سفر سے متعلق سہولیات اور تربیت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ایسے حادثات معمول کی بات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا