English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں دھوکے سے بینک معلومات لیکر رقم چرانے والے 29 افراد گرفتار

share with us

ابو ظہبی:25نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں جعلی میسیجز کے ذریعے بینک کی خفیہ معلومات لیکر صارفین کو ان کی رقم سے محروم کرنے والے 4 گروہ کے 29 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث دھوکے باز گروہ کیخلاف دبئی، ابوظہبی اور عجمان میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 گروہ کے 29 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد ایشیائی ہیں تاہم کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے

ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر کریمنل سیکیورٹی سیکٹر بریگیڈیر جنرل محمد سہیل الراشدی نے میڈیا کو بتایا کہ عجمان سے 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دبئی سے 4 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے کمپیوٹرز، موبائل فونز، سم کارڈ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ لوگ فون پر اکاؤنٹ کی تجدید کرنے یا انعامی رقم نکلنے کی جھوٹی خوشخبریاں سنا کر بینک معلومات حاصل کرلیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جعلی میسیجز کے زریعے صارفین کی اکاؤنٹ خالی کرنے والے گروہ کے خلاف تیسری بڑی کارروائی ہے اس سے قبل اگست میں 25 اور اپریل میں 24 کارندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا