English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات میں بی جے پی نئی تاریخ رقم کرے گی :  وزیر اعلیٰ 

share with us

بلگاوی 25/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا جو اس وقت بلگام ضلع میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلارہے ہیں نے اتوار کو بلگام میں اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ریاست کے 15اسمبلی حلقوں میں بیک وقت ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ان انتخابات میں تمام 15اسمبلی حلقوں میں جیت درج کرکے اس مرتبہ بی جے پی ریاست میں نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ ریاست میں جو سیاسی صورتحال ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اپوزیشن کانگریس اور جے ڈی ایس کے امیدوار شکست سے دوچار ہونے والے ہیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس لاکھ کوشش کے باوجود کسی ایک حلقہ میں بھی کامیابی درج نہیں کرپائیں گے۔ ایڈی یوروپا نے کہا ہے کہ ریاست میں بغاوت سے اب بی جے پی کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی۔ میں نے پارلیمانی انتخابات سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ کرناٹک کے 28پارلیمانی حلقوں میں بی جے پی 25حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ہے۔ نتائج کے بعد ان کی یہ پیش گوئی سو فیصد سچ ثابت ہوئی تھی۔ اب ضمنی انتخابات پر بھی وہ جو یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ تمام 15اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کامیابی درج کرنے والی ہے۔ یہ بات بھی سو فیصد سچ ثابت ہوکر رہے گی۔ ایڈی یوروپا نے کہا کہ ویریشور لنگایت طبقہ کبھی بی جے پی کا ہاتھ نہیں چھوڑے گا اور ریاست کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے موجودہ حکومت کی بقیہ میعاد پوری کریں۔ بی جے پی کے اندر سوائے چند نظریاتی معمولی اختلافات کے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور سارے لیڈر متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈی یوروپا نے کہا کہ امیش کتی کو ضرور وزارت دی جائے گی۔ 

ذرائع :  ایس این بی 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا