English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی  ﷺ اور بین المکاتب نعتیہ مسابقہ

share with us

بھٹکل 24/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے زیراہتمام جلسہ سیرت النبی  ﷺ اور بین المکاتب نعتیہ مسابقہ  26/ نومبر 2019؁ء بروز منگل بعد عشاء ساڑھے آٹھ بجے احاطہئ ملیہ میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی ناظم مدرسہ امداد العلوم وامام وخطیب جامع مسجد ٹین پوش لال نیکری (حیدرآباد)  مولانا احمد عبیدالرحمن صاحب ندوی شرکت کررہے ہیں۔ پروگرام کے ذمہ داروں کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق اس پروگرام میں شہر بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلباء کے مابین نعتیہ مسابقہ بھی ہوگا نیز شبینہ مکتب مجلس ملیہ کے طلباء اپنا دلچسپ پروگرام پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ نعتیہ مسابقہ کے لیے کل چالیس شبینہ مکاتب سے اسی مساہمین نے شرکت کی تھی جن میں کل سولہ طلباء کا فائنل راؤنڈ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ پروگرام میں عوم الناس سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا