English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹريليا ميں چينی جاسوس کا معاملہ، بيجنگ کا رد عمل سامنے آ گيا

share with us

:24نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)کينبرا ميں چينی سفارت خانے نے کہا ہے کہ آسٹريليا ميں سياسی پناہ کا متلاشی اور خود کو چينی جاسوس کہنے والا شخص ’فراڈيہ‘ ہے۔ چينی حکام کے مطابق چھبيس سالہ شخص فراڈ کے سلسلے ميں پکڑا جا چکا ہے اور ايک جعلی سرمايہ کاری کا منصوبہ چلانے کے سلسلے ميں اس کے خلاف تحقيقات بھی جاری ہيں۔ يہ بھی بتايا گيا کہ شنگھائی پوليس نے اس کے خلاف کيس دائر کر ليا ہے اور وہ ايک جعلی پاسپورٹ پر چين سے فرار ہوا۔ گزشتہ روز آسٹريلوی ميڈيا ميں اس کيس کو کافی توجہ دی گئی اور کہا گيا کہ اس چينی جاسوس نے کئی راز افشاں کر ديے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا