English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش، جل تھل ایک ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

share with us

دبئی:20نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا امدادی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات ک جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بارش یو اے ای کے شہروں شارجہ، جبل علی اور راس الخیمہ میں ریکارڈ کی گئی۔

متحدہ عرب امارات ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتی جائے اور ڈرائیور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں کچھ اسکول بھی خراب موسم کی وجہ سے بند کردئیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب جمعرات تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔

این سی ایم، پولیس اور شہری دفاع نے اس سے قبل بدھ کے روز موسم کا انتباہ جاری کیا تھا جس میں تیز ہواؤں اور سمندری ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے آگاہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی، اسکول بند کردئیے گئے تھے اور دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں بھی پانی بھر گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا