English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کیلئے بڑا صدمہ، بھائی انتقال کرگئے

share with us

ابوظبی:19نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے بھائی شیخ سلطان بن زید النہیان کا انتقال پیر کے روز ہوا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے تحت ریاست میں پرچم نیم سرنگوں رہیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”آج میں نے اپنے بھائی اور یو اے ای کے ایسے مخلص شخص کو کھو دیا جو ہمارے لیے قومی علامت تھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’شیخ سلطان زید نے مملکت کے لیے بہت کام کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے‘۔ ولی عہد نے بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی۔

علاوہ ازیں دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے بھی شیخ سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا