English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات کے بعد بجے پی کی مشکلات کا سلسلہ شروع ہوگا : سدارامیا

share with us

بنگلور17؍ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)  ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو کم از کم 8 سیٹیں جیتنا ہے لیکن اس کے لیے یہ کام آسان نہیں ہے۔ اسمبلی میں اکثریت گھٹنے کے بعد ایڈی یوروپا حکومت مشکلات میں پھنس جائے گی۔ اپوزیشن لیڈرسدارامیا نے یہ خیال ظاہر کیا ہے ۔ ہفتے کے دن میسور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈی یوروپاغیر مجازی طریقے سے انتخابات جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی مشینیری کا بھی غلط استعمال ہوسکتا ہے ۔ میسورمیں انتخابات لڑنے کے لیے تیاریاں کرنے والے بی جے پی لیڈر سی پی یوگیشور کی تصویر والے ہزاروں ساڑیاں برآمد ہوئی ہیں یہ باتیں غیر قانونی طریقہ اپنائے جانے کا ثبوت ہے۔ تمام نااہل اراکین نے کوئی قربانی نہیں دی ہے بلکہ وہ خود غرض ہیں۔ واضح رہے ضمنی انتخابات کےپیشِ نظر ریاست میں زبانی جنگ تیز ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے  ریاستی وزیر اعلی یورپا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا تھا ۔اس سلسلے میں کانگریس کی جانب سے سے چیف الیکٹرول افسرکو کو شکایت نامہ بھیج دیا گیا ہے جس میں ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات کے پیش نظر لاگو ضابطہ اخلاق کی وزیراعلی کی جانب سے سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا