English   /   Kannada   /   Nawayathi

زکوٰة ضوابط: ’غیر ملکی سرمایہ کار پر لاگو نہیں‘

share with us

:16نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)محکمہ زکوٰة و آمدنی کے مطابق زکوٰة کے نئے ضوابط غیر ملکی سرمایہ کار پر لاگو نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کار سے صرف انکم ٹیکس لیا جائے گا۔زکوٰة کے نئے ضوابط سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم خلیجی ممالک کے باشندوںپر ہی لاگو ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ زکوٰة و آمدنی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ زکوٰة کے نئے ضوابط یکم جنوری 2020 سے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم خلیجی باشندوں پر لاگو ہوجائیں گے۔ 
الحربی نے مزید کہا کہ ریاض میں ہونے والی محکمہ زکوٰة و ٹیکس کانفرنس کا مقصد تمام تجارتی اداروں اورمتعلقہ فریقوں نیز ایگزیکٹیو چیئرمینز اور ٹیکس اداروں کے مدیران کو سننا اور نئے قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنا تھا۔

الحربی نے بتایا کہ محکمہ زکوٰة قواعد و ضوابط جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔ سعودی معاشرے میں اپنا کردارمضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ زکوٰة و ٹیکس کانفرنس ریاض میں ہوئی تھی ۔ کانفرنس کے شرکاءنے زکوٰة اور کمپنیو ںپر انکم ٹیکس کے معاملات اور زکوٰة پر حساب کتاب کے ضوابط کے اثرات پر غوروخوض کیا۔ 
 ویلیو ایڈڈ ٹیکس زیر بحث آیا جبکہ اس ٹیکس کے قوانین کو جدید تر بنانے کے سلسلے میں بعض ممالک کے تجربات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا