English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمیش جارکی ہولی موقع پرست سیاستدان ہیں،کانگریس ان کو ضرور ہرائیگی : ستیش جارکی ہولی 

share with us

بنگلورو 16/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) ضمنی انتخابات شروع ہونے کے ساتھ ہی جارکی ہولی برادران میں الزامات اور جوابی الزامات کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ستیش جارکی ہولی نے اپنے بڑے بھائی رمیش جارکی ہولی کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موقع پرست سیاستددان ہیں۔ آج بیلگاوی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ستیش جارکی ہولی نے کہا ہے کہ رمیش جارکی ہولی کو شکست دینے کے لیے پہلے ہی سے مہم چلائی جارہی ہے۔ لکھن جارکی ہولی کو کانگریس ٹکٹ ملنا یقینی ہے۔ اب رمیش جارکی ہولی ایچ وشوانا تھ کو اپنا استاد کہہ رہے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ایس کرشنا، سونیا گاندھی سمیت 40لیڈروں کا ہر وقت زبان پر نام لیا کرتے تھے۔ آج وشواناتھ کو اپنے استاذ کہنے والے رمیش جاکی ہولی موقع پرست ہیں۔ لکھن جارکی ہولی کی کانفرنس میں چار اضلاع سے ایک لاکھ لوگوں کو جمع کیا جائے گا اور ان کو ضرور جتائیں گے۔ 

 

ذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا